سرینگر//کنگن ہسپتال میں ایک نوزائید بچے کی لاش پُراسرار حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کی ہے ۔سی این آئی کے مطابق کنگن کے ہسپتال میں جمعہ کے روز ایک نوزائید بچے کی نعش کوہسپتال کے باتھ روم میں پُرسرار طور پر پایا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نومولود بچے کی نعش پاتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شرع کردی ۔پولیس نے ابتدائی طور پر ہسپتال عملہ اور وہاں موجود مریضوں سے سرسری پوچھ تاچھ شروع کی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جس وقت بچے کو باتھ روم میں رکھا گیا تھا آیا وہ زندہ تھا یا پہلے ہی مردہ تھا ۔
کنگن اسپتال میں نوزائیدہ کی لاش پائی گئی
