کنڈی زال اونتی پورہ واقعہ قابل افسوس!

منتظر مومن وانی

چند دنوں پہلے کنڈی زال اونتی پورہ پلوامہ میں ہوئے واقعے سے ہر اس انسان کا دل بے قرار ہوا جس کے گھر میں بیٹی یا بہن مہندی لگانے کی منتظر ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوئی جس میں ایک باپ دولہے کے انتظار میں سیکنڈ گن رہا ہے لیکن وقت آخر دولہا ہی نہیں آیا اور مظلوم باپ کا خون پسینے کے پیسوں سے کیا گیا سارا انتظام خاک میں مل گیا۔ یہ مسئلہ انسانیت کے چہرے پر ایک تھپڑ ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم نے کن غیر ذمہ دار جوانوں کو جنم دیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق یہ لڑکا قانون کا طالب علم ہے اور قانون کے طالب علم نے قانون سے لیکر انسانیت کو رسوا کیا۔ اگر یہ قانون کی تعلیم کے ساتھ تربیت سے بھی آشنا ہوتا تو شاید ایسی صورتحال پیدا ہونا ناممکن تھا۔اس مسلے سے اگر ہمارا دماغ بیدار نا ہوا تو ایسے کمزور مزاج انسان بے خوف و خطر سماج کے ہر شریف کو ذلیل کرنے میں کوئی پریشانی محسوس نہیں کریں گے۔اس قوم کو اس مسلے سے بیدار ہونا ہے کہ کتنے عقلی ناتوان نوجوان ہمارے گھروں میں رہتے ہیں جن کو ہم شہزادے سمجھتے ہیں لیکن تربیت کے فقدان کے سبب یہ سماج کے لئے ایک ناسور بن گئے ہیں۔قانون کے تعلیم پڑھنے والے ایسے نوجوانوں سے کیا توقع ہے کہ یہ سماجی انصاف کیلئے ذہن رکھتے ہونگے۔ سات بیٹیوں کے باپ کی اس بے بسی دیکھ کر ہر اس باپ کا کلیجہ چاک ہوا جس کے گھر میں شہزادیاں مہندی کے انتظار میں ہیں۔ ان بیوقوفوں کو سنبھالو اس سے پہلے کہ یہ کسی کی بربادی کا سبب بن جائیں۔ یہ قوم مظلوم بیٹیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انتظامیہ سے بھی امید ہے کہ قانون کے اس طالب علم کو قانون کے اصل علم کی تربیت دی جاے تاکہ کل کسی اور باپ کی بیٹی مذاق نا بن جائے۔
رابطہ ۔بہرام پورہ کنزر ،ٹنگمرگ کشمیر
فون نمبر۔9797217232