اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے کرناہ علاقہ کا سرحدی گائو ں گنڈ ی گجراں کا سڑک رابطہ گزشتہ5ماہ سے سب ڈویژن صدر مقام سے منقطع ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی آبادی کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا ہے ۔ رو اں سال کے اپریل مہینے میں شدید بارشو ں کی وجہ سے گنڈ گجراں گائو ں کی سڑک کا کافی نقصان ہوا اور سڑک گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے نا قابل استعمال بن گئی لیکن 5ماہ گزر جانے کے باجود بھی سڑک کو
ٹھیک کر کے گا ڑیوں کی آمد ورفت کے قابل نہیں بنایا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گنڈ ی گجراں علاقہ کو ہر وقت تعمیر و ترقی میں نظر انداز کیا گیا اور یہا ں آج تک تعمیر و ترقی کا نام و نشان ہی نہیں ۔مقامی لوگو ں نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے کہا کہ سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے یہا ں کے لوگو ں بالخصوص سکولی بچو ں ،ملازمین اور تاجر پیشے لوگو ں کو پیدل جاکر گنڈی سعیدان تک پہنچنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں کو کندھو ں پر اٹھا کر اسپتال لیا جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندے نے سڑک رابطہ بحال کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور آج وہ کس منہ سے ووٹ مانگنے کے لئے ہمارے پاس آئیں گے ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر بھی الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ نے یہا ں آکر لوگو ں سے کہا کہ سڑک کی مرمت کے لئے ایک منصوبہ بنا کر انتظامیہ کو بھیج دیا جائے گا لیکن جب محکمہ کے اہلکار دوبارہ یہا ں آگئے ،تو انہو ں نے صاف انکار کیا کہ گنڈ ی گجرا ں میں کوئی سڑک ہی نہیں تھی ۔مقامی لوگو ں نے سوال کیا کہ اگر نقصان زدہ سڑک ٹھیک نہیں ہوتی تو متبادل سڑک تعمیر کر کے اس گائو ں کا رابطہ بحال کیا جاتا ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور گنڈی گجراں کی سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے کام شروع کریں تاکہ آنے والے سر ما میں لوگو ں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس حوالہ سے ایگز یکیٹو انجینئر محکمہ پی ایم جی ایس وائی مشتاق احمد نے بتایا کہ سڑک کو اپریل مہینے کے بارشو ں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچ چکا ہے اور قریب 100فٹ ڈھ گئی جس کی وجہ سے محکمہ کوسڑک کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ نے با ضابطہ طور ضلع انتظامیہ اور کرناہ انتظامیہ کو تحریری طور مطلع بھی کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اری گیشن محکمہ کو پہلے وہا ں حفاظتی باندھ تعمیر کرنا ہے یا پھر لوگو ں کو کوئی زمین وقف کرنی ہے جہا ں سے سڑک کو نکالا جاسکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر پرانی سڑک کو بحال نہیں کیا جاتا تو پھر ا سکے لئے متبادل ضروری ہے اور یہ کام محکمہ آر اینڈ بی ہی کر سکتا ہے ۔