سرینگر//کشمیر ڈویژن کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں عارضی کنٹریکچول لیکچررس کی اکا ڈمک لیکچرارس کے تحت تعیناتی کے سلسلے میں لیا جانے والا تحریری امتحان اب27 فروری کے بجائے 2مارچ کو منعقد ہوگا۔ اس بات کی جانکاری ناظم تعلیم کشمیرنے گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں ضلع سرینگر کے تمام سکولی سربراہان ، زونل ایجوکیشن افسران اور دیگر متعلقین کے ساتھ منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران دی۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ عارضی کنٹریکچول لیکچررس کا تحریری امتحان 27 فروری کو منعقد کیا جانے والا تھا اور اسی روزKAS (Mains)کا امتحان بھی لیا جانے والا ہے۔ اس سلسلے میں اُمیدواروں کی طرف سے تحریری امتحان ملتوی کئے جانے کی درخواست کی گئی ہے اورمحکمے نے اُمیدواروں کی گذارشات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے تحریری امتحان کے لئے اب مارچ کی2 تاریخ مقرر کی ہے۔