کنٹرول لائن پرآر پار تجارت کی معطلی کیخلاف سرینگر میں تاجروں کا احتجاج

سرینگر/کنٹرول لائن پر آر پار تجارت سے وابستہ تاجروں کی ایک انجمن نے سوموار کو سرینگر میں مذکورہ تجارت کی معطلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے منقسم کشمیر کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

''سلام آباد کراس ایل او سی تریڈرس یونین'' سے وانستہ بیسیوں تاجر سرینگر کی پرتاپ پارک میں جمع ہوئے اور آر پار تجارت کی معطلی کیخلاف نعرے بلند کئے۔

یہ تجارت مرکزی سرکار نے ایک حکمنامے کے تحت19اپریل کو معطل کردی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر ''ہم انصاف چاہتے ہیں''،''ٹریڈ چلائو،ہمارا کاروبار لوٹائو'' جیسے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے'' حوالہ رقومات''  اور''ہتھیاروں کی بر آمدگی'' روکنے کیلئے کنٹرول لائن پر دو مقامات پر چلنے والی آر پار تجارت کو تا حکم ثانی معطل کر رکھا ہے۔