کنویاں نے اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ZEO

حسین محتشم
پونچھ// زونل ایجوکیشن آفیسر کنویاں سکینہ بیگم نے زون کنویاں ضلع پونچھ کے گورنمنٹ مڈل سکول دھانت جھلاس کی تین کمروں کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ عمومی طور پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور خاص طور پر طلباء کی کمیونٹی کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مضبوط بنانے کے لئے زونل ایجوکیشن افسر نے کہا یہ بہتر کلاس روم طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی طرف ایک قدم ہے تاکہ وہ مستقبل کی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل ہوسکیں۔ انھوں نے تدریسی برادری پر زور دیا کہ وہ پوری لگن کے ساتھ کام کریں اور متوقع نتائج حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوڈ 19 کی وبائی امراض کے دوران تمام انتھک کوششیں کرنے پر تدریسی برادری کے کردار کو سراہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ اب وبا ء ختم ہو رہی ہے اور ہماری تدریسی برادری اپنے تفویض کردہ فرائض کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ تقریب میں پی آر آئی کے اراکین اور گاؤں جھلاس کے بزرگ شہری موجود تھے۔ ہیڈ ماسٹر کانتا دیوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دیگر اسکول میں تعینات عملہ جس میںانیل سودن،اجے رائنا، محمد شفیق، سپنا شرما، شااہین اختر موجود رہے۔