بانہال // چندرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر شبیر علی محکمہ تعلیم میں33 سال کی خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں بٹوٹ زون میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ اپ گریڈیڈ پرائمری سکول کنفر , چندر کوٹ تعلیمی ضلع رام بن میں انجا م دی گئی۔ اس موقع پر مقامی معززین اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کو پہنچے ماسٹر شبیر علی کی محکمہ تعلیم میں 33 سالہ طویل اور قابل قدر خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے فرض کا پابند استاد قرار دیا ۔مقررین نے انہیں ایک نیک سیرت اور شریف النفس استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ان کی صحبت میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور انکی طرف سے محکمہ تعلیم میں انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کنفر چندرکوٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد
