کنزر کی دو بستیوں میں پینے ے پانی کی قلت

ٹنگمرگ // کنزر کے اتی پورہ اور ہردہ شورہ میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتی پورہ کی واٹر سپلائی اسیکم گزشتہ دو سال سے ٹھپ ہے جس کی طرف جل شکتی محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہوںنے کئی بار جل شکتی محکمہ ٹنگمرگ کے افسران سے اپیل کی تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے لوگوں خاصکر خواتین کو پانی حاصل کرنے کیلئے ندی نالوں کاپانی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ادھر ہردہ شورہ کنزر کے سماجی کارکن محمد اسداللہ نے بتایا ھے کہ ہردہ شورہ گزشتہ دس روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے ۔دونوں بستیوں کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور چیف انجینئرجل شکتی محکمہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔