کنزر میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی

 ٹنگمرگ//کنزرٹنگمرگ میں اتوار صبح کو اُ سوقت سنسنی پھیل گئی جس ایک مقامی نوجوان کی لاش دھان کے کھیت میں ایک درخت سے لٹکتی پائی گئی۔پولیس نے فوری طور موقعہ پر پہنچ کر لاش کو درخت سے نیچے اُتار کرپرائمری ہیلتھ سینٹر کنزرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا،جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے لواحقین کے سپرد کیاگیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق 22برس کے منصوراحمدسنیچروار کو گھر سے پوپھی کے گھر جانے کیلئے  نزدیکی گاوں روانہ ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ  اس کے بعد ناہی منصوراحمد پوپھی کے گھر پہنچا اور نہ ہی گھر واپس آیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس 174RPC کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ایس ایچ او کنزر نے اس نمائندے کو بتایا کہ  جہاں اس نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی وہاں ایک موبائل فون بھی ملا ہے جو کہ لاک ہے اور اُسے کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس نوجوان نے خود کشی کی ہے یا اُسے پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاکہ اس سنسنی خیزواقعے کی فوری تحقیقات عمل میں لاکرنوجوان منصورکی المناک موت کے درپردہ حقائق کومنظرعام پرلایاجائے اوراگرکوئی شخص اس نوجوان کے قتل میں ملوث پایاجائے تواُسکوسخت سزادی جائے