کنزر میں تیندوانمودار | شہری کو زخمی کرنے کے بعد پکڑا گیا

ٹنگمرگ// کنزر ٹنگمرگ کے چیک سلبابا گاؤں میں ایک تیندوا زندہ پکڑ لیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیندوے نے خورشید احمد چوپان کے رہائشی مکان میں پناہ لی تھی اور جب لوگوں نے اسے گھیر لیا تو اس نے عبدالقیوم ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن چکڑنامی ایک شخص پر حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دی جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اورکسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے انتہائی احتیاط برتتے ہوئے تیندواپکڑ لیا گیا۔ زخمی شہری کو فوری طور علاج کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پکڑے گئے تیندوے کو دچیگام نیشنل پارک روانہ کیا گیا۔ کے این ایس