کنزرپریمئر لیگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کُنزر//گلمرگ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اہتمام سے کُنزر پریمئر لیگ کے تحت کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا گیا جس میں کرمانی الیون نے جیت درج کی۔ اتوار کو کُنزر سپورٹس گرائونڈ میںفائنل میچ کھیلا گیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  KCCالیون نے 175رن بنائے۔ جواب میں کرنامی الیون نے ہدف کو صرف 15اوور میں حاصل کرکے خطاب اپنے نام کیا۔ اس موقعہ پر فاتح ٹیم کرمانی الیون کو ٹرافی اور نقد 35ہزار روپے سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 15ہزار روپے دئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں مین آف دی سیریز اورفائنل میچ میں مین آف دی میچ قرار دئے گئے KCCکُنزر کے مدثر احمد اورکرمانی کنگس کے امتیاز احمد کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16ٹیموں کو مکمل کرکٹ کِٹس فراہم کرنے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو uniformپیش کی گئی۔مدثر احمد نے نورنامنٹ میں 12وکٹ حاصل کئے اور 221رن کا سکور کیا جبکہ امتیاز احمد نے فائنل میں 80رنز سکور کئے۔ ٹورنامنٹ میں 64ٹیموںنے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ااریگیشن اور فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے کہاکہ کھیل سرگرمیوں نوجوانوں کی شرکت لازمی ہے اور  ہمیں ہر سطح پر کھیل سرگرمیوںمیں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہیے جس کی مدد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منظر عام پر لانے کا بھرپور موقعہ فراہم ہوسکے۔مہمان خصوصی سیکریٹری ایگریکلچرپروڈکشن منظور احمد لون نے کہا کہ کھیل سرگرمیاں نوجوانوں کی نشونما کو صحیح سمت دینے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے ۔ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کھیل سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے فاتح ٹیم کو مبارک باد دی اور مقامی طالب علموں کو کھیل مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے کہا ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی طلباء کو مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے بھی معقول پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا تاکہ طلباء کی نشونما کھیل سرگرمیوں کی مدد سے صحیح سمت پاسکے۔ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمان نے اپنی طرف سے بھر پور مدد کا یقین دلاتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے کہا۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے کہا کہ زندگی اﷲ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ایسی نعمت ہے جس کی ہمیں ہر سطح پر حفاظت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی بقاء اور دوسروں کی مدد کے لئے پیش پیش رہنا چاہیے ۔ اس موقعے پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وارنے بھی اظہار خیال کیا۔