کم وزن کے تیل سیاہ کے ڈبوں کی خرید و فروخت

سرینگر// لیگل میٹرولوجی محکمہ نے کل شہر میں تیل سیاہ کا بھاری سٹاک ضبط کرکے کمال برانڈ نامی کمپنی کو نوٹس بھیجی ہے ۔محکمہ کو لوگوں کی طرف سے یہ شکایت ملی کہ بازاروں میں کمال برانڈ نامی کمپنی کے تیل سیاہ کے جو ڈبے فروخٹ ہورہے ہیں ،وہ کم وزنی ہیں ۔چنانچہ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے بٹہ مالو ،مومن آباد اور حیدر پورہ میں ہول سیل ڈیلروں پر چھاپے ڈالے جس دوران تیل سیاہ کے ڈبوں کو کم وزن پایا گیا ۔کچھ ڈبوں میں ایک سو گرام سے لیکر200گرام تک تیل کم پایاگیا ۔5لیٹر والے ڈبے جس کا وزن4.550گرام ہوتا ہے ،کو 4.500 گرام پایا گیا ۔جس کے بعد ٹیم نے مذکورہ برانڈ کے تیل سیاہ کا بھاری سٹاک ضبط کیا ۔محکمہ نے کار خانہ دار کے خلاف کیس درج کیا گیا اور ہول سیل ڈیلروںکے ذریعے مذکورہ کمپی کو نوٹس بھیج دی گئی ۔
 
 

شہر میں مارکیٹ چیکنگ

 

۔25دکانداروں سے جرمانہ وصول

سرینگر//اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ کے ایک خصوصی سکارڈ نے آج شہر سرینگر کے ایل ڈروڈ، ہفت چنار،وزیر باغ،اخراج پورہ گنپت یار،بسنت باغ،سیدہ کدل،رعناواری اوردولت آباد کے علاوہ دیگر کئی بازاروں کا معائنہ کیا۔جس دوران 85کاروباری اداروں کا معائنہ کیا گیا۔جن میں سے25قصوروار دکانداروںس ے موقعہ پر ہی 8800روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔