کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سانکو میں ٹیکہ کاری کا قومی دن منایا گیا

کرگل //قومی حفاظتی ٹیکوں کا دن بدھ 16 مارچ کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سانکو میں کانفرنس ہال میں منایا گیا۔ہر سال 16 مارچ کو ہندوستان میں قومی ٹیکہ کاری دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ٹیکہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سانکوغلام محدثین وانی مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سانکو غلام محدثین وانی کووڈ-19 کے ہیروز، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں انتھک محنت کر رہے ہیں۔بعد ازاں ایک اعتراف اور تعریفی سرٹیفکیٹ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز بشمول آشاورکروں اور ANM کو ان کی بے لوث لگن پر تقسیم کیا گیا۔