کمپیوٹر کی عام معلومات | مائیکرو سافٹ ونڈوز اور ورڈ کو جانیں

مائیکرو سافٹ ونڈوز  Microsoft Windows 
آج کل کا دور ’’ملٹی میڈیا‘‘ کا دور ہے اور اِس دور میں’’مائیکرو سافٹ ونڈوز‘‘ میں آئے دن نئی نئی تبدیلیاں آتی جا رہی ہیں۔ پہلے ’’ونڈوز 3. 1 ‘‘ تھی اُس کے بعد ’’ونڈوز 95 ‘‘آئی پھر ’’ونڈوز 98 ‘‘ اور اِس کے بعد وہ ’’ورژن‘‘ آیا جس نے کافی مقبولیت حاصل کی اور کافی دنوں تو چلتا رہا۔یہ ورژن ’’ونڈوز 2000 ‘‘ تھا ۔ اِس ورژن کی کاص بات یہ تھی کہ یہ آپ کو آن لائن ہیلپ کے ساتھ ساتھ بے پناہ خصوصیات بھی فراہم کرتا تھا۔ اِس کے بعد ’’ونڈوز xp ‘‘آیا اور یہ بھی کافی دنوں تک چلا ۔ اِس کے بعد ’’ونڈوز سیون 7 ‘‘ اور ’’ونڈوز ویسٹا‘‘ آئی لیکن اِس میں زیادہ مقبول ’’ونڈوز سیون 7 ‘‘ ہوئی اور آج کل (2019 ) میں یہی زیادہ تر پرسنل کمپیوٹر میں استعمال ہوتی ہے۔ 
 ونڈوز میں فائل کا نظام Windows File System 
’’ونڈوز‘‘ میں فائل کا نظام ایک ایسی اسکیم ہے جس کے تحت ’’ڈیٹا فائلز‘‘ اور ’’ڈائریکٹریز‘‘ کو ہم ’’ہارڈ دسک‘‘ میں محفوظ (اسٹور) کر سکتے ہیںاور وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔’’مائیکرو سافٹ ونڈوز‘‘ کئی طرح کے ’’فائل سسٹم‘‘ کو سپورٹ کرتی ہے ۔ اِن میں FAT 16 ، FAT 32  اور NTES ہیں۔ ’’فیٹ FAT ‘‘ کا فل فارم ’’ فائل ایلوکیشن ٹیبل‘‘ ہے ۔یہ اِس بات کا اندراج رکھتا ہے کہ ’’ہارڈ ڈسک‘‘ پر موجود فائلیں کہاں محفوظ (اسٹور) ہیں۔’’فیٹFAT 16 ‘‘ کوآپریٹنگ سسٹم میں استعمال کر کے کسی بھی ڈسک میں موجود فائل کے محل وقع کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ نظام فلاپی اور چھوٹی ہارڈ ڈسک کے لئے مفید رہتا ہیاور یہ نظام ’’ڈاس یا ڈوز DOS ‘‘ اِستعمال کیا جاتا ہے۔’’این ٹی ایف ایس NTFS ‘‘ کا فل فارم ’’نیو ٹیکنالوجی فائل سسٹم‘‘ New Technology File System ہے۔ونڈوز NT میں NTFS کا نظام استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس میں FAT کے برعکس فائلز کے بڑے نام رکھے جاتے ہیںاور اِس کا سیکوریٹی نظام زیادہ بہتر ہے ۔ یہ بڑی ’’ہارڈ دسک‘‘ جس کی سائز ’’دوہزار جی بی ‘‘ یعنی ’’دو ٹیرا بائٹ‘‘ (2 Tira byte ) تک ہو اُس کو بھی سپورٹ کرتا ہے ۔اِس کے بعد ’’ FAT 16 ‘‘ کی خامیوں کو دور کر کے اور NTFS کی خوبیوں کو یک جا کر کے ایک نیا فائل سسٹم ایجاد کیا گیا اور اُس کا نام ’’ FAT 32 ‘‘ رکھا گیا ۔ یہ ایک 32 bit فائل سسٹم ہے اور اِس کی رفتار FAT 16 کے مقابلے میں دوگنی ہے اور یہ سسٹم ایک سیکنڈ میں ’’بتیس حروف‘‘ کی رفتار سے چلتا ہے۔اِس کے بعد 64 bit فائل سسٹم بھی ایجاد ہوا لیکن ابھی بھی عام طور سے پرسنل کمپیوٹر میں 32 bit فائل سسٹم کا استعمال ابھی بھی ہو رہا ہے۔
 ایم ایس ورڈ MS Word کا تعارف
 ’’ایم ایس ورڈ MS Word ‘‘ ایک ’’ورڈ پروسیسنگ ‘‘سافٹ ویئر ہے۔ جس کو مائیکرو سافٹ Micro Soft کارپوریشن نے تیار کیا ہے ۔ یہ مائیکروسافٹ آفس کا حصہ ہے ۔ یہ بنیادی طور پر ڈاکو منٹ تیار کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اِس میں ٹیکسٹ کو Adit فارمیٹ اور  Customise کرنے ے ’’ٹول‘‘ شامل ہوتے ہیں۔ ms word کا پہلا ورژن  1983 میں متعارف ہوا تھا جو کہMS-Dos کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔اِس کے بعد دوسرا ’’ورژن‘‘ 2003 میں پیش کیا گیا ۔ اس میں اور اِس کے بعد کے ’’ورژن‘‘ میں ’’ڈاکومنٹس‘‘ کو بطور HTML کے محفوظ (اسٹور) کرنے کی خصوصیت موجود ہے ۔
 کمپیوٹر کے کچھ ناموںکے معنی
آج کل موبائل اور کمپیوٹر کا زمانہ ہے اور لوگ عام طور سے باتیں کرتے وقت ’’ڈیٹا، پروگرام اور فائل وغیرہ کہتے ہیں لیکن کبھی ہم نے کبھی اِن کے معنی پر غور نہیں کیا ہے ۔یہاں ہم انشاء اﷲاُن کے معنی جاننے کی کوشش کریں گے۔کمپیوٹر یا موبائل میں کسی بھی چیز کے بارے میں حقائق اور معلومات کے مجموعہ کو ’’ڈیٹا Data‘‘ کہا جاتا ہے۔ہدایات اور معلومات کے مجموعہ کو ’’پروگرام‘‘ کہا جاتا ہے۔ ڈیٹا کے مجموعہ کو ’’فائل  File‘‘ کہا جاتا ہے ۔فائلیں اپنے نام سے پہچانی جاتی ہیںاور نام کے دو اجزاء ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ایک فائل abbas.Doc ہے ۔ اِس میں abbas فائل کا نام ہے اور ایکسٹینشن Doc  ہے ۔ اِس سے مراد یہ ہے کہ یہ ایک ڈاکیومنٹ Document فائل ہے۔
ایم ایس ورڈ میں شارٹ کمانڈز
پرسنل کمپیوڑ چلانے والا عام انسان جلدی ’’ایم ایس ورڈ‘‘ چلاتا نہیں ہے اِس لئے وہ اِس کی ’’شرٹ کیز‘‘ کو سمجھنا بھی نہیں چاہے گا لیکن بہت سے پرسنل کمپیوٹر چلانے والے ’’ایم ایس ورڈ‘‘ چلاتے ہیں ۔اِس لئے اُن کی آسانی کے لئے یہاں ہم ’’ایم ایس ورڈ‘‘ کی شرٹ کیز دے رہے ہیں۔ 
1-   Cut = Ctrl+x
2-   Past = Ctrl+v
3-   Spelling and Grammer = F7
4-   Allignment Center = Ctrl+E
5-   Hyper Link = Ctrl+k
6-   Slide Show = F5
7-   New Slide = Ctrl+M
8-   Under Line = Ctrl=U
9-   Selected words Under Line=Ctrl+Shift+w
10.  Close File =Ctrl +W        
’’ایم ایس ورڈ‘‘ کی فائل کو ’’پاس ورڈ‘‘ لگانے کا طریقہ
’’ایم ایس ورڈ‘‘ کی فائل کو پاس ورڈ لگانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
1 )  مینو بار میں Tools پر کلک کریں۔
2 )  Tools  مینو میں Option  پر کلک کریں۔ 
3 )  Option ڈئیلاگ باکس میں Security Option  ٹائپ کریں۔
4 )  فائل کو کھولنے اور Modify کرنے کے لئے ’’پاس ورڈ‘‘ ٹائپ کریں۔
5 )  OK بٹن پر کلک کریں۔
6 )  فائل کھولنے اور Modify کرنے کے لئے ’’پاس ورڈ‘‘ کو دوبارہ ٹائپ کریں۔
7 )  OK بٹن پر کلک کریں۔
{ ’’مائیکرو سافٹ ایکسل‘‘ MS Excel کی شارٹ کیز}
یہاں ہم ’’مائیکرو سافٹ ایکسل‘‘ کی ’’ورک شیٹ‘‘ اور ’’شارٹ کیز‘‘ کے بارے میں انتہائی مختصراً بتا رہے ہیں۔
ایم ایس ایکسل کی ورک شیٹ میں کالم (کھڑی لائن)کی تعداد 256 =  
ایم ایس ایکسل کی ورک شیٹ میں ’’رو‘‘ (آڑی لائن) کی تعداد65536 =  
کسی بھی کالم کی پہلی قطار میں جانے کی ’’شارٹ کی‘‘ Ctrl+ UP Arrow  
کسی بھی کالم کی آخری قطار میں جانے کی ’’شارٹ کی‘‘ Ctrl+ Down Arrow
 مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ MS Power Point 
مائیکرو سافٹ اور پوائنٹ MS Power Point مائیکرو سافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ’’سافٹ ویئر‘‘ ہے۔یہ ’’مائیکرو سافٹ آفس‘‘ کا حصہ ہے اور اِس کی مدد سے سلائیڈز پر مبنی ’’پیریزنٹیشن‘‘ تیار کی جاتی ہے۔جن کو کمپیوٹر مانیٹر VPS یا پروجیکٹر کی مدد سے ڈسپلے کیا جاتا ہے ۔ ایم ایس پاور پوائنٹ میں ’’ٹیکسٹ Text ‘‘ گرافکس اور پکچر کو ’’ایڈیٹ Edit  کرنے کے ’’ٹولز Tools ‘‘ شامل ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ MS Power Point 2000 یا اُس کے بعد ’’ورژنز‘‘ میں اِن ’’پیریزنٹیشن Presintation کو بطور ’’ویب پیج Web Page کے محفوظ کر کے ’’انٹر نیٹ‘‘ پر بھی شائع کیا جاسکتا ہے۔
 فائنڈ اینڈ ریپلیس Find & Replace 
’’فائنڈ اینڈ ریپلیس ‘‘ ایڈیٹ Edit مینو کا حصہ ہے ۔اِس کی مدد سے کسی بھی ڈاکیومنٹ ، پریزنٹیشن یا درسی بک میں کسی لفظ ،حرف یا آبجیکٹ Object کی بیک وقت تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ اِس فنکشن کی شارٹ کی Ctrl+F ہے۔
 کسٹم اینا میشن 
مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ میں ’’کسٹم اینامیشن‘‘ کسی بھی ’’سلائیڈ‘‘ پر موجود ٹیکسٹ، گرافکس یا تصویر پر علیحدہ سے لگایا جاسکتا ہے ۔ اِس میں ساؤنڈ نہیں لگایا جاسکتا۔یعنی ٹیکسٹ گرافکس یا تصویر ایک سلائیڈ پر کس طرح نمودار ہو ؟اور نمودار ہونے کے بعد کا عمل اور کس طرح سلائیڈ سے خارج ہو ؟ یہ تمام اُمور ’’کسٹم اینامنیشن‘‘ میں شامل ہیں۔
رابطہ۔ 7020048083