کمشنر سیکریٹری جنگلات نے بیہامہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا

گاندربل//کمشنر سیکریٹری جنگلات سنجیو ورما نے پی سی سی ایف جموں و کشمیر ڈاکٹر موہت گیرا اور وی سی سکاسٹ ڈاکٹر نذیر احمد گنائی کے ساتھ سکاسٹ بیہامہ گاندر بل کی فاریسٹری فیکلٹی میںمیگا شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ کیل کا پودا لگاتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے جنگلات کی بحالی میں فاریسٹ فیکلٹی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سکاسٹ کو جموں و کشمیر کے جنگلات کے محکمے کے ساتھ مل کر ایک ماڈیول تیار کرنا چاہئیے جو کہ جنگلات کی بحالی کیلئے اہم ثابت ہوں گے ۔ وائس چانسلر سکاسٹ نے اپنے خطاب میں جنگلاتی تحقیق اور ترقی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس مہم کے تحت آنے والے دنوں میں کیمپس میں لگ بھگ 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ دیگر کے علاوہ اے پی سی سی ایف کشمیر ، ڈائریکٹر آئی سی اے آر ، سی ایف سرینگر ، رجسٹرار سکاسٹ ، ڈین فاریسٹری اور دیگر فاریسٹ افسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی اس مہم میں حصہ لیا ۔