کمشنر سیکرٹری جنگلات کاراجوری ضلع کے سرحدی علاقوںکا دورہ

راجوری//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیوور ما نے آج راجوری ضلع کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل ، ریجنل ڈائریکٹر ایس ایف مہندر کمار، ریجنل ڈائریکٹر سوئیل کنزر ویٹر ابھی جیت جوشی ، کنزرویٹر وویک ورما، ڈی ایف او راجوری ارشد یپ سنگھ، ڈی ایف او نوشہرہ نیلیما شاہ ، ڈیایف او ایس ایف راکیش صراف ، اے ڈی سی نوشہرہ سکھ دیو سنگھ سمیال ، سی پی او محمد خورشید ، تحصیل دار قلعہ درہال وِجے کمار اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے اَپنے دورے کے دوران جن کاموں کو معائینہ کیا ان میں 4کلومیٹر کمپلاتا پکھر نی روڈ، حاجی شبیر محلہ لاڑو کا میں 10 میٹر اسپین کلورٹ ، لارو کا میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر میں سٹاف کوارٹر اور راج پورکمیلا میں فارسٹ نرسری شامل ہیں۔اُنہوں نے اَفسران پر لگن کے ساتھ اور مشن موڈ میں کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کرتے ہوئے معیار کو برقرار رکھیں۔سنجیوورما نے کہاکہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے ویر واد یشور کی درگا ہ پر حاضری اور انہوں نے وہاں خطے کی اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ۔ اُنہوں نے ہر گائوں ہریالی کے تحت زیارت پر برگت ، بیل اور پیپل کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔سنجیور ورما نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا گرین ڈرائیو پہل ضلع کے جنگلات کے احاطہ میں اضافہ کرے گااور موسمیاتی تبدیلیل اور گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔کمشنر سیکرٹری نے پی آر آئیز ، سیلپ ہیلف گروپوں اور وِلیج فارسٹ کمیٹی ( وِی ایف سی) کے ساتھ استفساری تبادلہ خیال کیا۔پی آر آئیز نے کمشنر سیکرٹری کو اَپنے علاقوں کے متعدد مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا جن میں سڑکوں کا بہتر رابطہ ، پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، تعلیم اور صحت اِداروں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے اِس موقعہ پر پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز جائز خدشات کو میرٹ پر دور کیا جائے گا۔اُنہوں نے جنگلات کے مسائل کے حوالے سے یقین دِلایا کہ مسائل کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت متاثر نہ ہو۔اُنہوں نے آبی ذخائر کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اِس سلسلے میں سخت کوششیں کر رہی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ قدرت کے اِس انمول تحفے کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری نے ایس ایچ جیز کے کردار کے بارے میں عوام میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور خواتین کو خود انحصار بنانے کے لئے سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے گرین انڈیا مشن کے روزی روٹی مشن کے تحت نوشہرہ فارسٹ ڈویڑن کے وی ایف سی اندروتھ کے گھرانوں میں شمسی لیمپ اور ہر گائوں ہریالی کے تحت درہل اور تھانہ منڈی کے وی ایف سی ممبران میں پودے لگانے کے کٹس بھی تقسیم کیں اس کے علاوہ انہوں نے وہاں جامن کا پودا بھی لگایا۔