کرالہ پورہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے تحصیل کرالہ پورہ کے سونتی پورہ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 7سالہ بچی مقامی نالہ میں نہانے کے دوران غرقآب ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ قصبہ سے3کلو میٹر دور سونتی پورہ علاقہ میں اتوار کو بعد دوپہر 7سالہ انشاء امین ولد محمد امین گرمی سے راحت پانے کیلئے مقامی نالہ میں نہانے گئی اور اس دوران وہ نالہ غرقآب ہوگئی ۔مقامی لوگو ں نے جو ں ہی یہ خبر سنی تو انہو ں نے بچائو کارروائی کرتے ہوئے دوشیزہ کو نالہ سے بر آ مد کر کے سب ضلع اسپتال کرالہ میں علاج و معالجہ کے داخل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے انشاء کو مردہ قرار دیا ۔انشاء کی لاش کو جب اس کے آ بائی گائو ں سو نتی پورہ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔