کل جماعتی میٹنگ ، سیاسی بحران پر تبادلہ خیال

یو این آئی

نئی دہلی// حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کل جماعتی میٹنگ میں بنگلہ دیش کے سیاسی بحران پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے موجودہ حالات اور بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا ’’بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سلسلے میں آج پارلیمنٹ میں آل پارٹی میٹنگ میں جانکاری دی گئی۔ متفقہ حمایت اور سمجھ کی تعریف کرتے ہیں‘‘۔ایس جے شنکر کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو،اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔