کلی گام لولاب میں شہری درخت سے گر کرلقمہ اجل

 کپوارہ//اشرف چراغ // سرحدی تحصیل لولاب کے کلی گام علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیاجب شام کے وقت ایک شہری شاخ تراشی کرتے ہوئے دیودار کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کلی گام لولاب میں ایک شہری منظور ا حمد کلاس بالن کی لکڑی جمع کرنے کیلئے نزدیکی جنگل گیا جہاں وہ دیودار کے درخت کی شا خ تراشی کرنے لگا کہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ درخت سے گر گیا۔مقامی لوگوں نے اگرچہ انہیں اسپتال لینے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ بیٹھا۔جب منظور کی لاش کو کلی گام پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا۔