کلیاڑ دھڑا سے نکہ سڑک پر غیر معیاری بلیک ٹاپنگ

مینڈھر//محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے کلیاڑ دھڑا سے نکہ کی طرف جا رہی دو کلو میٹر سڑک پر غیر معیاری بلیک ٹاپنگ کیخلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام نہیں کیا جا رہا بلکہ ایک رسم ادا کی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ سڑک کے کناروں پر بنائے گئی نالیاں بھی معقول نہیں ہیں جبکہ بجری اور بلیک ٹاپنگ بھی ڈھنگ کی نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ فوری طور سڑک کی حالت کو بہتر بنائے اور جو غیر معیاری سامان استعمال ہو رہا ہے اس پہ روک لگائی جائے تاکہ بلیک ٹاپنگ کو عوام کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے بچھایا جائے ۔علاقہ سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد ایوم خان کا کہنا ہے کہ سڑک پر کیا جا رہا کام غیر میعاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ آفیسران نے سے جب اس سلسلہ میں شکایت کی گئی تو انہوں نے کہاکہ جس حساب سے فنڈز دئیے گئے ہیں اسی اعتبار سے ہی کام بھی کیا جائے گا ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیت فراہم ہو سکیں ۔