کلہوتران میںماحولیاتی ہفتہ کی اختتامی تقریب

گندو//گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کلہوتران کی این ایس ایس یونٹ نے اسکول کے پرنسپل کی صدار ت میںماحولیاتی ہفتہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقررین نے ماحولیات کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ایک مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 20طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔عامر سہیل نے پہلی ،سلمان زرگر نے ددوسری اور رافیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں خصوسی انعامات سے نوازا گیا جب کہ مباحثے میں حصہ لینے والے دیگر طلباء و طالبات کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس سے قبل افتتاحی کلمات میں این ایس ایس رضا کار رافیہ بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔اپنے خطاب میں پروگرام آفیسر این ایس ایس جماعت علی آگاہ نے NSS کے نصب العین اور طریقۂ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ماحولیات سے متعلق بھی اظہارِ خیال کیا۔اُنہوں نے ہفتۂ ماحولیات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طلباء و طالبات میں ماحول سے متعلق جانکاری فراہم کرنا اوراُن میں ماحول کی حفاظت کا شعور پیدا کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقے ماحول کے اچھے اور برے اثرات سے متاثر ہوتے ہیں اس لئے انہیں مل کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی ۔اُنہوں نے کہا کہ NSSیونٹ گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کلہوتران ایسے پروگراموں کے انعقاد میں پیش پیش رہے گی جو انسانیت اور قوم کے لئے مفید ہوں۔اس موقع پر محبوب اقبال بٹ،شکور بٹ ،انجم خان اور جسونت سنگھ نے  نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انچارج پرنسپل بشارت حسین نے اختتامی تقریر  میں این ایس ایس یونت کے کام کی سراہنا کی اور مستقبل کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔جسونت سنگھ،نثار احمد اور راہل رفیق نے ججوں کے فرائض انجام دئیے رافیہ بٹ نے نظامت کی ذمہ داری نبھائی جب کہ شکریہ کی تحریک جماعت علی آگاہ نے پیش کی۔