سرینگر//مقدس مہینے ریبع الاول کی مناسبت سے جموںوکشمیر اکیڈ می آف آرٹ،کلچرل اینڈ لنگویجز کے اہتمام سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف نعت خوانوں نے مشہور شاعروں کے نعت پیش کئے۔تقریب کی صدارت جسٹس( ر )بشیر احمد کرمانی نے کی۔اس موقعہ پر بشیر احمد کرمانی نے حضورؐ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے پیغامات موجودہ دور کے حالات سے مطابقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اُن کے پیغام کوحقائق کی روشنی میں سمجھنا ہے۔تقریب کی کارروائی غلام حسن غمگین نے انجام دی۔
کلچرل اکیڈمی کے اہتمام سے محفل نعت منعقد
