کلچرل اکیڈمی کی جانب سے شاہدرہ شریف میں نعتیہ مشاعرہ

شاہدرہ شریف// اکیڈمی آف آر ٹ کلچر ایڈ لینگویجز کے زیر اہتمام ریاست جموں و کشمیر کی معروف درگاہ عالیہ شاہدارہ شریف میں ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر کلچرر افسر اکیڈمی آف آرٹ کلچر ایڈ لیگویجز سب آفس راجوری ڈاکٹر علمدار عدم نے ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شعرائے کرام کا والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کے دوران کلچرل اکیڈمی کی جانب سے مختلف مقامات پر نعتیہ مشاعروں کا انعقاد عمل میں لانے کا مقصد نعت کی طرف شعراء کو راغب کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہتر نعت کہنے اورپڑھنے والے موجودہیں۔ اس مشاعرے کی صدارت چوہدری لعل حسین پرواز نے کی۔ مشاعرے کے دوران ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی ایچ او ڈی شعبہ اسلامیات سنٹرل یونیورسٹی کشمیر،رشید قمر، خورشید بسمل، ڈاکٹر مرزا خان وقار ،پرویز ملک، پروفیسر جہانگیر اصغر،رفیق سوز، لعل حسین لعل، لعل حسین پرواز، ماسٹر بشیر خاکی،اقبال منجاکوٹی،طفیل حسین شاہ،ذاکر حسین خاکی، روبینہ میر،ظنفر کھوکھر، حسینہ فردوس،امجد علی میر،چوہدری گلزار سابق ایم ایل سی،نذیر بیزار ،عمر فرحت، نسیم گل پروفیسر غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے اپنا اپنانعتیہ کلام پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر جہانگیر اصغر نے انجام دیئے۔