کلچرل اکادمی کے زیراہتمام کثیراللسانی مشاعرے کاانعقاد

جموں//جے اینڈکے ،اکیڈمی آف آرٹ، کلچراینڈلنگویجز جموں کی جانب سے کے ایل سہگل ہال میں ایک کثیراللسانی مشاعرہ کاانعقادکیاگیاجس کی صدارناموراُردوشاعرعرش صہبائی نے کی جبکہ درشن درشی کنوینرڈوگری ایڈوائزری بورڈ ،ساہتیہ اکادمی نئی دہلی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پر نامورپنجاب شاعراورایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکادمی ڈاکٹراروندرسنگھ امن بھی ایوان صدارت میں شامل تھے۔اپنے صدارت خطاب میں عرش صہبائی نے کہاکہ ایسے پروگرام عظیم شخصیات کی یادمیںملک کے لیے قربانیوں کوزندہ رکھنے کیلئے منعقدکیے جاناخوش آئندبات ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کامشاعرہ بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کے سلسلے میں منعقدکیاگیاہے ۔اس موقعہ پردرشن درشی نے مہاتماگاندھی کی حیات اورملک کے تئیں انجام دی گئی خدمات کے مختلف پہلوئوں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے سماجی برائیوں کے خلاف ہمیشہ آوازبلندکی اورانگریزوں سے ہندوستان کوآزاددلائی ۔قبل ازیں ڈاکٹراروندرسنگھ امن ،ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکادمی نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقادکامقصد اہمیت کے حامل معاملات کے مختلف پہلوئوں پرغوروخوض کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کلچرل اکادمی نے مہاتماگاندھی کی یادمیں کثیراللسانی مشاعرے کاانعقادکرکے ان کی خدمات کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پرجن شعراکرام نے اپنے کلام سے شرکاء کومحظوظ کیاان میں شیودیو سشیل ،بشن سنگھ دردی،بھگت سنگھ زندیق،پیاساانجم،وجے والی،عرفان عارف، نریش کماراداس ،غلام حسین ابرار، ڈاکٹربلجیت سنگھ رینہ اورامت مہرا شامل تھے۔ ڈاکررتن لال بسوترہ ،ایڈیٹرڈوگرہ نے پروگرام کی نظامت کی جبکہ شکریہ کی تحریک پوپندرسنگھ پارس ایڈیٹرپنجابی نے پیش کی۔نامورادیب ڈاکٹرنرمل ونود ،جنگ ایس ورمن،آرٹس وسینئرجرنلسٹ سمیتاسنیتا بڑوال، ایشامگوترہ،راج ویرسنگھ ودیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔