کلن گنڈ 15روز سے گھپ اندھیرے میں سرینگر لیہہ شاہراہ پر مردوزن کا احتجاج

کنگن/ غلام نبی رینہ // کلن گنڈ میں مرد و زن نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر لہیہ شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں سرینگر لہیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل مسدود ہوکر رہ گئی۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وانی محلہ ،راتھر محلہ کلن گذشتہ پندرہ روز سے گھپ اندھیرے میںڈوبا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پندرہ روز قبل بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کو متعلقہ محکمہ نے مرمت کیلئے ورک شاپ پہنچایا تاہم ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو صیام کے اس متبرک مہینے میں سحری اور افطار کے وقت گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے ۔بعد میں پولیس سٹیشن گنڈ سے وابستہ افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس بارے میں محکمہ بجلی کے افسران سے رابطہ کرکے ٹرانسفارم کو علاقے میں نصب کیا جائے گا لوگوں نے پولیس کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا پر امن طور ختم کیا جس کے بعد سرینگر لہیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال ہوگئی ۔