کلن گنڈ کا کنبہ قرنطین میں

کنگن//گنڈکلن کے ایک کنبے کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھاگیا ہے جبکہ گگن گیر میں قرنطینہ میں رکھے گئے پانچ کنبوں کے31افراد میں انتظامیہ نے راشن تقسیم کیا۔تفصیلات کے مطابق کلن کنگن کی ایک خاتون پندرہ دن بعد سنیچروارکو شوپیان سے گھر پہنچی اور جب اتوار کو انتظامیہ کو اس بارے میں جانکاری ملی ،توانہوں نے اس کنبے کے چھ افراد کو گھرمیں ہی قرنطینہ میں رکھا۔ان افراد کوچودہ روزتک کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ادھر تحصیلدار گنڈ نے گگن گیر کے پانچ کنبوں میں اتوار کوڈپٹی کمشنر گاندربل کی ہدایت پر مفت  راشن تقسیم کی ،تاکہ گھر وں میں قرنطینہ میں رکھے گئے کنبوں کو کسی طرح کی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔