کلن کنگن میں ہیلتھ ایجوکیٹر کی کرسی 2برس سے خالی

کنگن//پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن کنگن میں ہیلتھ ایجوکیٹرکی کرسی گذشتہ دو سال سے خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو صحت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل رہی ہے ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن میں اگرچہ محکمہ صحت کی طرف سے ایک ہیلتھ ایجوکیٹر کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق اگرچہ محکمہ صحت کے افسران نے ہیلتھ ایجوکیٹر کو کلن لانے کے لئے دو ماہ قبل ایک آڈر بھی جاری کیا گیاتھا لیکن اُسے عملایا نہیں گیا۔