کلن کنگن میں سڑک ڑھ جانے سے خطرہ لاحق

کنگن// سرینگر لیہ شاہراہ کے ریزن اور کلن سڑک کا ایک حصہ ڈہ جانے سے حادثات کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیکن حکام سڑک کی مرمت کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں ۔ سڑک کا یہ حصہ ایک ہفتہ قبل اچانک ڈہ گیا ۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ  اگر فوری طور پر اس کی مرمت نہیں کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔انہوں نے بیکن حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائیں ۔