کلن سے سونہ مرگ تک سڑک خستہ حال | مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات درپیش

کنگن//کلن سے سونہ مرگ تک سڑک خستہ حال ہونے سے مسافر اور ٹرانسپورٹر پریشان ہیں۔ٹرانسپوروں اور مسافروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کلن سے سونہ مرگ تک سڑک خستہ حال ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹر بھی نقصانات سے دوچارہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ کلن سے سونہ مرگ تک سڑک میں جگہ جگہ پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گاڑیوں کو کافی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی کمپنی جو ذیڈ مور ٹنل تعمیر کررہی ہے اور باڈر روڈ آرگنائزیشن بھی سڑک کی مرمت کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ کلن سے سونہ مرگ تک سڑک کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔