کلسٹر یونیورسٹی نے آف لائن امتحانات ملتوی کئے

 
سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے ہفتے کے روز آف لائن امتحانات کو وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا۔
 
سی یو ایس میں کنٹرولر امتحانات کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17جنوری سے شیڈول امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اورنئے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
 
متعلقہ طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.cusrinagar.edu.in پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔