کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کی تلاش شروع | نوٹیفکیشن جاری، سرچ کمیٹیاں سرنو تشکیل

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگرکے لئے وائس چانسلر کی تلاش شروع ہوگئی ہے اور یونیورسٹی نے اس سلسلے میں درخواستیں بھی ایک نوٹیفیکشن جاری کرکے طلب کی ہیں ۔یہ دوسری دفعہ ہے جب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تقرر کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.۔نوٹیفیکشن کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کو کم سے کم 10 سال تک پروفیسر کے طور یونیورسٹی نظام یا اس کے مساوی  تحقیقی ۔تدریسی یاانتظامی ادارے میں درس دینے کا تجربہ ہونا چاہیے ۔نوتیفیکشن میںلکھا ہے کہ وائس چانسلر کاعہدہ تعلیمی اور انتظامی ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر کیلئے دوراندیش ہونے کے ساتھ ساتھ قیادت کی اہلیت اور انتظامی امور میں مہارت ہونی چاہیے۔  درخواست دہندہ کی عمر65سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔عہدے پر تقرر کئے جانے کے بعد وائس چانسلر کو دیگر الاونسز کے علاوہ ماہانہ دولاکھ دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔نوٹیفیکشن کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹیوں سے متعلق قانون کے تمام قواعد وضوابط لاگوں ہوں گے۔ جموں کشمیر حکومت نے پہلے ہی جموں اور سرینگر کی سینٹرل یونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلروں کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں کوسرنو تشکیل دیا ہے اوریہ تیسری سرچ کمیٹی ہے جوامیدواروں کی پنل کو منتخب کرے گی.۔ سرینگر کی سینٹرل یونیورسٹی کیلئے وائس چانسلر کومنتخب کرنے کیلئے سرچ کمیٹی کی سربراہی سینٹرل یونیورسٹی گجرات کے وائس چانسلر پروفیسرراماشنکردوبے کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر راجیو گاندھی انسٹی چیوٹ آف پترولیم ٹیکنالوجی یوپی ،پروفیسراے ایس کے سنہا اور سینٹر فار منیجمنٹ اسٹڈیز جامعہ ملیہ نئی دہلی کے پروفیسرڈاکٹر فرقان قمر اس کے ممبر ہیں۔جموں کی سینڑل یونیورسٹی کیلئے سرچ کمیٹی کی سربراہی لکھنویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرآلوک کماررائے کررہے ہیں جبکہ این آئی ٹی سرینگر کے ڈائریکٹرپروفیسرراکیش اگروال اور شری ماتاویشنودیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رویندرکمار سنہا اس کے ممبر ہیں ۔گزشتہ پینل کو کچھ تنازعات کی وجہ سے کالعدم قرار دیاگیاتھا کیونکہ سرچ کمیٹی نے جموں یونیورسٹی یا کشمیریونیورسٹی سے کسی پروفیسر کو نہیں بلایا تھا۔کلسٹر یونیورسٹی سرینگر اور کلسٹر یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کاچارج کشمیر یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد اور جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر کو دیاگیاہے۔