کلسٹریونیورسٹی میں پہلے سپیشل سمرکیمپ کااہتمام

جموں//کلسٹریونیورسٹی جموں میں پہلے این ایس ایس سپیشل سمرکیمپ کااہتمام کیاگیاجس میں یونیورسٹی سے منسلک پانچ کالجوں کے طلباء نے ’’یوتھ اینڈڈیزاسٹرمنیجمنٹ ‘‘موضوع کے تحت نوجوانوں کوبیدار کیا اوریہ بھی بتایاکہ نیشنل سروس سکیم کے تحت کس طرح سے سماج کوبیدارکیاجاسکتاہے۔ ڈاکٹرجتندرکھجوریہ رجسٹرار،کلسٹریونیورسٹی جموں نے افتتاحی خطاب میں کیمپ کی اہمیت کواُجاگرکیااورساتھ ہی  ہماری زندگی میں سیفٹی اورسیکورٹی کے معاملات کے بارے میںبھی تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹرسنگیتاسودن ،این ایس ایس کوآرڈی نیٹر ،کلسٹریونیورسٹی نے مہمانوں کااستقبال کیااور یونیورسٹی سے منسلک پانچ کالجوں میں 16سے 22جولائی کے دوران منعقدہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹرجسبیرسنگھ پروفیسرڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس ،جموں یونیورسٹی نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سماج کوبیدارکرنے میں طلبہ اہم رول اداکرسکتے ہیں ۔بلویندرسنگھ آرٹی آئی کارکن اورکنوینرسنگھرش آرٹی آئی مومنٹ نے آرٹی آئی قانون کے بارے میں طلباء کوجانکاری دی۔کرن کمارشرما،این ایس ایس رضاکارنے نوجوانوں کودرپیش چیلنجوں کے بارے مین خیالات کااظہارکیا۔اس دوان منعقدہ سیشنوں میں ڈاکٹرجتندرکھجوریہ رجسٹرارکلسٹریونیورسٹی ،جموں،پروفیسرکوشل سموترہ پرنسپل ،گورنمنٹ کالج فاروومن گاندھی نگر، ڈاکٹرستندرسنگھ ۔نوڈل پرنسپل ،جی جی ایم سائنس کالج، ڈاکٹرگیتانجلی رانا، ڈین آرٹس ڈاکٹر نریش گپتا،ڈین سوشل سائنسز، ڈاکٹرٹوینکل سوری ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر ،پروگرام آفیسر،کالجز،میڈیااورطلباء موجودتھے۔