راجوری// راجوری ضلع میں شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دے رہے سنیئر و جونیئر اسسٹنٹ ملازمین کے ایک وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری شیلیش کماری سے ملا قات کی ۔وفد نے ضلع میں چیف ایجوکیشن راجوری کا خیرمقدم کیا اور کلریکل کیڈر سے متعلق مختلف مسائل اور شکایات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں شامل اراکین نے ضلع کے درجہ چہارم کے ملازمین کے معاملے پر بھی بات کی جنہوں نے جونیئر اسسٹنٹ کی پوسٹ کیلئے ٹائپ ٹیسٹ کوالیفائی کیا لیکن آج تک ان کے ایڈجسٹمنٹ آرڈر جاری نہیںکئے گئے۔چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری نے وفد کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ جو معاملہ میٹنگ میں اٹھایا گیا ہے وہ اس پر کام کریں گی اور بروقت شکایات کا ازالہ کریں گی۔سینئر اسسٹنٹ محمود ڈار اور جگجیت سنگھ، جونیئر اسسٹنٹ ساگر رینہ ،نکھل شرما، شبھم شرما، مدثر ڈار، عبدالحمید، مظفر اقبال اور دیگر ان وفدکا حصہ تھے۔