کلال گائوں میں پاپئیں بچھانے کا عمل جاری

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی گائوں کلال میں محکمہ آب رسانی کی جانب سے پاپئیں بچھانے کا عمل مسلسل جاری ہے ۔مکینوں نے محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے باپئیں دبانے کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ پاپئیں زمین میں دبائی جائیں تاکہ پاپئیں بعد میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں ۔مکینوں نے بتایا کہ پاپئیں بچھانے کے بعد گائوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت دور ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے پاپئیں پچھانے کا ٹھیکہ دیا ہوا ہے تاہم مزدوروں و ٹھیکیدار کی جانب سے پاپئیں دبانے کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں میں زراعی زمینوں میں پاپئیں زمین کے نیچے دبائی جائیں تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔