کلاروس، رامسو اور راجوری میں سڑک حادثات ، 14شہری زخمی ،1کی حالت نازک

کپوارہ+بانہال+راجوری//کپوارہ ، رامسو اور راجوری میں الگ الگ سڑک حادثات میں 14شہری زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ٹنگہ بل کلاروس کپوارہ کے قریب ایک سومو سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے اُلٹ کرنالے میں گرگئی جس کی وجہ سے سومو میں سوار5مسافر زخمی ہوگئے جن کو فوری طور مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا ، جہا ں ڈاکٹرو ں نے ایک زخمی کو نازک حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب اتوارکو جموں سے سرینگر آرہی ایک زائیلوکارصبح ساڑھے دس بجے مگھرکوٹ کے قریب سڑک سے لڑھک کر قریب سو فٹ کھائی گری لیکن درختوں میں پھنس جانے کی وجہ سے نالے میں گرنے سے بچ گئی ۔ جموں سرینگر شاہراہ پرمگھرکوٹ کے نزدیک جموں سے وادی کشمیر کی طرف آنے والی ایک زائیلو گاڑی اتوار کی صبح لگ بھگ ساڑھے دس بجے شاہراہ سے لڑھک کم از کم ایک سو فٹ نیچے کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہوئے تاہم صرف تین زخمیوں کو رامسو ہسپتال کیلئے منتقل کیا گیا جہاں ان کی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی ۔ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مگھرکوٹ کے مقامی لوگ ، رامسو پولیس اور مقامی رضاکار جائے واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو حادثہ کا شکار ہوئی گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ سڑک سے نیچے گرنے کے بعد یہ مسافر گاڑی وہاں موجود درختوں میں پھنس کر نیچے نالہ میں گرنے سے بچ گئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا – اس حادثے میں تین معمولی طور زخمی ہوئے مسافروں کی شناخت محمد اکبر میر ، عبید احمد ساکنان زلنگام کوکرناگ اور شبیر احمد خان ساکنہ ماگم ، کوکرناگ ضلع اننت ناگ کے طور کی گئی ہے تاہم ڈرائیور اور دوسرے سوار نے معمولی چوٹیں لگنے کے باعث ہسپتال کا رخ نہیں کیا۔ رامسو پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے۔اس دوران راجوری کے گردن چھاوا علاقے میں پیش آئے ایک ٹریکٹر حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔اتوار کی شام ٹریکٹر زیر نمبر JK11C 3990حادثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیاسے انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ضلع ہسپتال راجوری لایاگیا جہاں سے بعد میں سبھی زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں بھیج دیاگیا۔یہ حادثہ راجوری سے چار کلو میٹر دور رونماہوا۔زخمیوں میں تین کی شناخت بلال احمد ولد محمد صادق ساکن چھاوا، پریتم کمارساکن ریاسی ، انور احمد ولد حاجی محمد رزاق ساکن چھاوا کے طور پر ہوئی ہے ۔