کشیدگی کم کرنے پر سیکورٹی کونسل کا زور

اقوام متحدہ/اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ نے یوکرین-روس سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ ان کے مطابق  اس معاملے میں کوئی بھی فوجی مداخلت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے معیارات کے خلاف ہو گا۔ سیاسی معاملوں کے ایڈیشنل سکریٹری جنرل روز میری ڈکارلو نے یوکرین کی سرحد پر حال ہی میں تعمیر شدہ فوجی چوکی پر 15 رکنی باڈی کے ایک اجلاس عام کے دوران کہاکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یہ واضح کیاہے کہ باہمی مذاکرات اور گفت وشنید کا کوئی اور متبادل نہیں ہوسکتا ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز بیان بازی اور اقدامات سے گریز کریں اور معاملات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔محترمہ روز میری نے کہاکہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد 2202 (2015) میں تائید شدہ منسک معاہدوں کے نفاذ کو یقینی بنانے اور یوروپ میں حفاظت اور تعاون کونسل (او ایس سی آئی) کی قیادت میں سہ فریقی رابطہ گروپ کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے بین الاقوامی برادری  خصوصاً فرانس، جرمنی، یوکرین اور روس کو اپنا بھرپور تعاون دینا چاہئے۔یہ اجلاس روس کی جانب سے مبینہ طور پر یوکرین کی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کو جمع کرنے کی وجہ سے امریکہ  نے بلایا تھا۔