کشن گنگا بجلی پروجیکٹ رواں برس ہی مکمل ہوگا:گنگا

جموں//حکومت نے اعلان کیا ہے کہ این ایچ پی سی کے زیرنگرانی بانڈی پورہ میں زیر تعمیر 300میگا واٹ صلاحیت والا کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ رواں برس مکمل ہو کر بجلی کی پیدوار شروع کردے گا جس سے ریاست میں بجلی کی پیدواری صلاحیت بڑھ جائے گی ،جبکہ کئی ایسے پن بجلی پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور یہ تمام پروجیکٹ اپنے مقرر کر دہ وقت کے اندر مکمل ہونگے ۔ پاور سیکٹر سے متعلق مطالبات زر پر اسمبلی میں ہو ئی بحث کو سمیٹے ہو ئے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نر مل سنگھ نے کہا کہ ریاست میں کئی بجلی پرو جیکٹ زیر تعمیر ہے اور ان پن بجلی پروجیکٹ کو اپنے مقررکر دہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں 9،9میگاواٹ صلاحت والے 2پن بجلی پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں اور رواں برس کے دوران ان بجلی پروجکٹوں کے زریعے پیدوار شروع ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کپوارہ کے کر ناہ میں 12میگا واٹ پن بجلی پرو جکٹ کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح این ایچ پی سی اور پاور ٹریڈنگ کار پوریشن کے ساتھ مل کر 3اور پن بجلی پروجکٹ ٹینڈرنگ کے آ خری مرا حل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں این ایچ پی سی کے زیر نگراں تعمیر ہو رہا کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ اپنے آخری مراحل میں ہیں جس سے 300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران یہ پروجکٹ بجلی پیدوار شروع کر دے گا جس کے نتیجے میں ریاست کی بجلی پیدواری صلاحیت بڑھ جائے گی ۔ڈاکٹر نر مل سنگھ نے اسٹیٹ پاور ڈیو لاپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی دو بارہ بحالی کا زکر کرتے ہو ئے کہا کہ پی ڈی ڈی ایس پی ڈی سی کو 2400کروڈ روپے واگزار کرے گی اور اسی طرح اسٹیٹ پاور ڈیو لاپمنٹ ڈپارٹمنٹ ریاستی حکومت سے لیا ہوا 4300کروڈ کا قرضہ مقرر کر دہ وقت کے اندر واپس کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ ایس پی ڈی سی اور پی ڈی ڈی کے در میان جب دو نوں معاملات کلیئرہو جائیں کے تو اس کے بعد باقی بچ جانے والا قرضہ جو کہ 1900کروڈ ہے کو کمپنی میں پائی جانے والی خلا کو پر کر نے کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ یہ تو قع ہے کہ ایس پی ڈی سی میں اور 1ہزار روپے جمع ہو کر یہ کمپنی قر ضوں سے آزاد ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت جے کے بینک کے ساتھ ایک معادہ کر رہی ہے جسکے تحت حکومت کو سود کی مد میں 150کروڈ روپے کا منافع ہو گا۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوری 2018تک 22دیہات میں بجلی پہنچائی گئی جبکہ 26دیہات میں بجلی پہنچانے کا عمل اپریل تک مکمل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ باقی 54دیہات کو میں جون تک بجلی پہنچائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کنکشنوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے گرام جوتی دوت کے نام سے ایک مو بائیل ایپ تیار کی گئی جس کے زریعے سے بجلی صارفین اپنی رجسٹریشن کرارہے ہیں اور موجودہ وقت تک 250کنمبوں نے اس ایپ کے زریعے رجسٹریشن کی ہے (کے این ایس)