کشمیر یونیورسٹی کے ملتوی کئے گئے امتحانات 14فروری سے

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے تمام طلباء کو جانکاری دی ہے کہ حالیہ کورونا وائرس کے باعث جن پرچوں کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا ،ان سب پرچوں کا امتحان14فروری سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کشمیر یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی پروفیشنل (ایم بی بی ایس،بی یو ایم ایس، بی ٹیک،ایم ٹیک، نان پروفیشنل (ایم اے ڈسٹنس موڈ، یو جی سمسٹر چہارم وغیرہ) کورسز کے ملتوی/زیرِ التوا امتحانات 14فروری کے بعد آف لائن موڈ کے ذریعے لینے پر غور کر رہی ہے۔تمام متعلقہ امیدواروں، اداروں/شعبوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ڈیٹ شیٹس وغیرہ کی جانکاری کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ تک باقاعدگی سے رسائی حاصل کریں۔