کشمیر یونیورسٹی کے تمام زیر التواء، ملتوی امتحانات 14فروری سے شروع ہوں گے

 
سری نگر//کشمیر یونیورسٹی نے 14فروری سے تمام زیر التوا اور حال ہی میں ملتوی ہونے والے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کشمیر یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی پروفیشنل (ایم بی بی ایس،بی یو ایم ایس، بی ٹیک،ایم ٹیک، نان پروفیشنل (ایم اے ڈسٹنس موڈ، یو جی سمسٹر چہارم وغیرہ) کورسز کے ملتوی/زیرِ التوا امتحانات 14فروری کے بعد آف لائن موڈ کے ذریعے لینے پر غور کر رہی ہے۔
 
تمام متعلقہ امیدواروں، اداروں/محکموں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ڈیٹ شیٹس وغیرہ کی جانکاری کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ تک باقاعدگی سے رسائی حاصل کریں۔