کشمیر یونیورسٹی کے تحت آج لیا جانے والا امتحان ملتوی

سرینگر/کشمیر یونیورسٹی کے تحت سنیچر کو لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلنیکل سائکولوجی ، ایم فل کیلئے آج لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔

مذکورہ امتحان کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آج صبح سے برفباری ہورہی ہے۔