کشمیر یونیورسٹی کے باہر خواتین نمودار | حجاب میں ملبوس طالبات کو پھول پیش کئے

سرینگر//پیر کے روز درجنوں مقامی خواتین نے کشمیر کی جامعہ دانشگاہ کے مرکزی دروازے کے قریب حجاب میں ملبوس طالبات کو پھول پیش کئے ۔ خواتین کو کشمیر یونیورسٹی کے باہر ہاتھوں میں پھول اٹھائے انتظار میں دیکھا گیا اور وہ ان طالبات کو پھول پیش کر رہی تھیں جنہوں نے حجاب پہن رکھا تھا۔۔ پھول تقسیم کرنے والے خواتین کے گروپ  نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرقہ یا مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو کسی کے لباس کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔حجاب ہماری پسند ہے اور کوئی بھی ہمیں زبردستی یہ حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا پہننا چاہیے یا کیا کھانا چاہیے۔طالبات کو پھول پیش کرنے کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا۔