سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹ ویلفیئر کی طرف سے جمعرات کو ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر حسن خان اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے جموں و کشمیر کے تاریخی مقامات کیلئے طلباء کو دورے کو روانہ کیا۔پروفیسر خان نے کہا کہ طلاب کو ان مقامات کے بارے میںجانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد طلاب کو تاریخی اہمیت رکھنے والے مقامات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرانا ہے ۔ ڈاکٹر نثار اے میر نے اپنے خطاب میںایسے تعلیمی دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر میر نے کہا کہ فلیگ شپ پروگرام طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے طلبا کی فلاح و بہبود کا ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی طلباء برادری کے وسیع تر مفاد میں اس پروگرام کے مقاصد کو پورا کرے گی۔ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رئیس قادری نے ٹور پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا ’علم حاصل کرنے کے پہلو کے علاوہ ، اس طرح کے دوروں سے طلباء کو مختلف ثقافتوں ، مختلف روایات اور زندگی کے مختلف طریقوں سے متعلق ان کی تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
کشمیر یونیورسٹی نے جموں کشمیر کے طلاب کو دورے پر روانہ کیا
