کشمیر یونیورسٹی میں یوگا کیمپ منعقد

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس نے بدھ کو آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات سے متعلق یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر یوگا کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا افتتاح رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے کیا جس میں یونیورسٹی اورکئی کالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔ڈاکٹر میر نے یونیورسٹی اور اس کے سیٹلائٹ کیمپس میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے بہت سے کھیلوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ اعزازی وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔اس موقع پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رئیس اے قادری بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
 
 

غذائیت سے بھرپور خوراک، زرعی یونیورسٹی میں بیداری پروگرام کا انعقاد

سرینگر// محکمہ فوڈ سیفٹی نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران، ہاسٹل وارڈنوں، میس ورکرز اور طلباء نے شرکت کی۔ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر سید ضمیرنے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے صارفین کی غذائیت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک کی ہدف پر مبنی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی نے ہلال احمد میرنے صارفین کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں محکمہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے یونیورسٹی کے حکام سے کیمپس کوEat Right  کیمپس قرار دینے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ پروفیسر نذیر احمد گنائی نے اور ماہر مفتی عمر امتیاز نے مخصوص غذائی اشیاء  پر تحقیق کرنے اور غذائیت سے بھرپور اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔