سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفئر شعبہ سے وابستہ ریڈ ربن کلب نے کل یونیورسٹی کیمپس میں سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی ،محکمہ صحت و طبی تعلیم اور ایک رضا کار انجمنAMORI KHARIYA کے اشتراک سے خون کے عطیے کا کیمپ لگایا ۔ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل اور رجسٹرار پروفیسر نیلوفر خان نے کیمپ کا افتتاح کیا اور طلباء اور رضا کاروں کی طرف سے خون کاعطیہ دینے کے جذبے کو سراہا ۔مختلف شعبوں کے طلباء ،رضا کاروں اور ملازموں نے اس یک روزہ کیمپ میں حصہ لیا اور اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ۔
کشمیر یونیورسٹی میں خون کے عطیہ کا کیمپ
