کشمیر یونیورسٹی میں جاں بحق نوید جھاٹ کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ

سرینگر/درجنوں طالب علموں نے بدھ کو کشمیر یونیورسٹی احاطے میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو ،نوید جھاٹ اور اس کے ساتھی جنگجو کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

نوید اور اس کا ایک ساتھی آج صبح وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوگیا۔بڈگام کے کاٹھپورہ نامی گائوں میں جھڑپ  کے  دوران جاں بحق نوید  کے  ساتھی جنگجو کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ یونیورسٹی طالب علموں نے جھاٹ کو جاں بحق کرنے کیخلاف مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے احتجاج کے دوران'' آزادی'' کے حق میں نعرے بلند کئے جس کے بعد غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا