کشمیر یونیورسٹی میں آج خصوصی کیئریر کونسلنگ پروگرام

 سرینگر //لائبر یریز اینڈ ریسر چ محکمہ کشمیر یونیورسٹی کے کنوووکیشن ہال میں بارہویں جماعت کے طلاب کے لئے 7؍ دسمبر 2017ء کو ایک خصوصی کیئریر کونسلنگ کا پروگرام انعقادکر رہا ہے۔پروگرام دو سیشنوں پر مشتمل ہے جس میں پہلا سیشن صبح  10.30 طلاب اور والدین کے لئے مخصوص ہوگا جبکہ دوپہر کے بعد این ای ای ٹی اور جے ای ای کے امتحان میں شامل ہونے کے لئے طلاب کو تربیت دی جائے گی۔