کشمیر یونیورسٹی میں اذان دینے کا مقابلہ

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر میں اذان مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے تمام ڈگری کالجوں کے طلبا ء نے حصہ لیا۔اس دوران مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے ایک طالب علم نے بہتر انداز میں اذان دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 4جولائی کو اذان مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں وادی کے تمام ڈگری کالجوں میں زیر تعلیم طلبا ء نے حصہ لیا۔اس دوران مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے طالب علم بشارت حسین نے بہتر انداز میں اذان دے کر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جہاں بعد میں انہیں انعامات سے نواز گیا جبکہ مزکورہ طالب علم نے گزشتہ دنوں پلوامہ کالج میںمنعقدہ نعت مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ادھر کالج انتظامیہ نے بھی طالب علم کو بعد میں انعامات سے نوازا ہے ۔ادارے کے پرنسپل پروفیسر بشیر احمد شاہ نے بتایا کہ کالج کے طلاب  زبردست ذہین ہیں اور انہیں نکھار نے کیلئے تمام عملہ اور انتظامیہ مل کر کام کرہا ہے۔