کشمیر یونیورسٹی میںسوشل سائنس ریسرچ طریقہ کارپرورکشاپ مکمل

 سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں سوشل سائنس اورایجوکیشن شعبوں میں تحقیق کے طریقہ کار پر ایک ہفتہ تک جاری آن لائن ورکشاپ اختتام پزیدہوا۔اس کااہتمام یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ہیومن ریسورسزڈیولپمنٹ سینٹر نے کیاتھا۔وورہیمپٹن یونیورسٹی برطانیہ کے پروفیسر مائیک تھیل ویل جو اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی تھے ،نے سوشل سائنس اور یجوکیشن میں تحقیق کے نئے اور ابھرتے طریقوں اورٹیکنالوجی پر بات کی جس  سے کہ ان شعبوں میں تحقیق کو فروغ دیاجاسکتا ہے۔انہوں نے تحقیق کے کام میں بین الاقوامی اشتراک اور تال میل پرزوردیاتاکہ عالمی سطح پرتحقیقی سرگرمیوں کامقصد حاصل کیاجائے۔ انہوں نے وسائل کے بانٹنے میں اضافہ کرنے کیلئے بین الاقوامی اشتراک پر بھی بات کی جس سے کہ نظریات ،خیالات اور تحقیقی ٹیکنالوجی اور طریقوں کے تبادلہ کے ثمرآور نتائج برآمد ہوں گے۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ہیومن ریسورسزڈیولپمنٹ سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر مشتاق احمد درزی نے سوشل سائنس اور ایجوکیشن کے شعبوں میں اسکالروں کیلئے ایسے کورسوں کی افادیت پرروشنی ڈالی۔پروفیسر تھیل ویل کی بات کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحقیق کے کام میں بین الاقوامی اشتراک سے ہماری نظریات کی وسعت میں اضافہ ہوگا۔