نئی دہلی//مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے’’کشمیرہماراہے ،ہماراہی رہے گا‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیاہے کہ کس نے ماں کادُودھ پیاہے کہ کشمیرکوبھارت سے الگ کرے۔انہوں نے کشمیرکوبھا رت کااٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اتنادم کہاں کہ کشمیرکوبھارت سے الگ کرسکے۔ ر اجناتھ سنگھ نے دراندازی اورسرحدی کشیدگی کاذکرکرتے ہوئے کہا’’میں نے سیکورٹی فورسزکوایک گولی کے جواب میں بے شمارگولیاں چلانے کی ہدایت دے رکھی ہے‘‘۔انہوں نے پاکستان پربھارت میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے وارننگ دی کہ ہمسایہ ملک کی کارستانیوں کاسخت جواب دیاجائیگا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ برس راجناتھ سنگھ نے کہاکہ تھاکہ جلد مسئلہ کشمیر کامستقل حل نکال لیں گے اوربقول حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائیگا۔ ریاست تری پورہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ کشمیر بھارت کاایک اٹوٹ انگ ہے اورہمیشہ ہی رہے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہا’کس نے اپنی ماں کادُودھ پیاہے جوکشمیرکوبھارت سے الگ کردے‘‘ ۔انہوں نے پاکستان پربھارت کوتقسیم کرنے کیلئے یہاں افراتفری کی صورتحال پیداکرنے کی کوشش کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ہمسایہ ملک میں اتنادم نہیں کہ بھارت کیساتھ سیدھے لڑسکے ،اسلئے پاکستان بھارت کیخلاف درپردہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ کشمیرہماراہے ،ہماراہی رہے گا۔
کشمیر ہمارا تھا،ہے اور رہے گا
