کشمیر کے کالیجوں کی چھٹی میں 21فروری تک توسیع

سرینگر/ایک سرکاری بیان میں اتوار کو بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کالیجوں کی چھٹی 21فروری تک بڑھادی گئی ہے۔

 ڈویژنل کمشنر کشمیر، بصیر احمد خان نے بیان میں کہا کہ کشمیر کے سبھی کالیج موسم کی خرابی کے پیش نظر 21فروری تک بند رہیں گے۔

یہ کالیج سرمائی تعطیلات کے بعد کل یعنی18فروری کو کھلنے والے تھے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ کالیج کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔